لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف کی جانب سے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں جبکہ عدالت کی جانب سے سیشن جج اسلام آباد کو وارنٹس پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عدالت نے اکبر ناصر خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔