کراچی سے آزاد کشمیر کی وادی نیلم آنے والے میاں بیوی گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹ کرجاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے رہائشی محمد طلحہ علی اور دعا زہرہ کیل سیری کے مقام پرنجی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے انچارج نے سماء کو بتایا کہ رات کو کمرہ گرم رکھنے کیلئے دونوں گیس ہیٹرجلا کرسوگئے۔ صبح دیرتک نہ جاگنے پرگیسٹ ہاؤس انتظامیہ نے دروازہ کھولا تو دونوں مردہ پائے گئے۔ لاشیں کراچی روانہ کردی گئیں۔