ملتان کےعلاقے حسن سوالی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق دو گاڑیاں اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئیں۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حادثے کے بعد گاڑیوں کا ملبہ ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا۔