ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) بھارت کی فضائی طاقت اور ہوائی دفاع کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، مودی کی کرپشن سے جہاں بھارت کے کئی اہم شعبے متاثر ہوئے وہاں بھارتی فضائیہ بھی بدنام ہوچکی ہے۔
حال ہی میں بھارتی فضائیہ کے چیف ایئر مارشل اے پی سنگھ کے بیان کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی، بھارتی فضائیہ کے چیف ایئر مارشل اے پی سنگھ نے ایرو انڈیا میں ایچ اے ایل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھارتی فضائیہ کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایئر چیف مارشل سنگھ کا کہنا تھا کہا کہ وہ اب اس کمپنی پر اعتماد نہیں کرتے۔ تیجا ایم کے ون اے کی فراہمی میں تاخیر پر ایئر چیف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
ایک بھی طیارہ مقررہ تاریخ تک تیار نہیں ہوسکا کیونکہ اسکی مینوفیکچرنگ حکومت کی جانب سے تاخیر کا شکار ہے۔
بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ مجھے کسی فرد کی نہیں بلکہ پورے نظام کی ناکامی کا سامنا ہے۔ انہوں نے تیجا ایم کے ون اے کی تاخیر کا ذمہ دار ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی بدانتظامی اور ناقص پالیسیوں کو قرار دیا۔
سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ میرے لئے مسلسل ان ناکامیوں کا سامنا کرنا ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ یہ حکومت کے دفاعی منصوبوں پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں کی مینوفیکچرنگ میں ناقص مواد استعمال کیا جاتا ہے جو بعد میں حادثات کا سبب بنتا ہے، مودی سرکار بھارتی فضائیہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں بری طرح ناکامی ہوچکی ہے جس سے دفاعی صنعت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔