سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
پچھلے ہفتے مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہونے والے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لئے ان کا نام پاسپورٹ کنرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔
رشید سولنگی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں غیرقانونی طور پر کثیر المنزلہ عمارتوں کی منظوری دی اور قومی احتساب بیورو( نیب ) کی جانب سے ان کے خلاف انکوائری کے ضمن میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔