پنجاب حکومت نے لینڈ مافیا کے گرد شکنجہ کس لیا، ٹیکس وصولی کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے نیا فارمولہ سامنے آگیا۔
بل کے مطابق دیہاتوں میں بنی ہاؤسنگ اسکیمیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گی، ٹیکس "شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ انیس سو اٹھاون" کے تحت لگایا جائے گا جبکہ بل کا بنیادی مقصد پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
ٹیکس کے اطلاق کا دائرہ کار شہری علاقوں میں بھی وسیع کیا جائے گا ۔
شہری علاقوں کی حدود میں تمام تر غیر منقولہ جائیدادیں ٹیکس نیٹ کا حصہ ہوںگی اور جائیداد کی مالیت اور دیگر معیارات کے مطابق ٹیکس کی تشخیص کی جائیگی۔
پنجاب حکومت کا مقررکردہ ادارہ ٹیکس وصول کریگا اور ٹیکس سے اکھٹے ہونیوالے پیسے لوکل گورنمنٹ کو منتقل کیے جائیں گے۔
لوکل گورنمنٹ اپنے علاقوں کی ترقی اور بہتری کیلئے ٹیکس استعمال کرسکیں گے۔
بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور کمیٹی دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔