جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بن گئے ۔ صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے حلف لیا۔
جسٹس جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اُن سے حلف لیا ۔
جسٹس سید محمد عتیق شاہ قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بن گئے ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس سید محمد عتیق شاہ سے حلف لیا۔
قبل ازیں سپریم کورٹ کے 7 نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے نئے ججز سے حلف لے لیا۔ سپریم کورٹ کے سات نئے ججز کی تقریب حلف برداری تاریخ میں پہلی بار ججز بند کمرے کے بجائے کھلی جگہ حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور ایک عارضی جج شامل ہیں۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، وکلا اور ججز کے اہلخانہ نے شرکت کیں۔