پنجاب میں بارشوں کی کمی اور خشک سالی سے زراعت متاثر ہونے پر لاہور،ملتان ،رحیم یار خان سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں نماز استقاء ادا کی گئی۔
محکمہ زراعت کی جانب سےدنیا پور میاں چنوں اور دیگر شہروں میں بھی نماز استقا ادا کی گئی۔۔ نماز استقا میں محکمے افسران،کسان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔۔ شرکا نے باران رحمت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔۔
محکمہ زراعت کے حکام کے مطابق پانچ ماہ سے صوبے میں بارشیں نہیں ہورہی ہیں جس سے موسمی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس سے کسان بھی پریشان ہیں،نماز استسقاء کا مقصد اللہ بزرگ و برتر سے بارشوں کی دعا کرنا ہے۔