اوجی ڈی سی ایل کے جیالوجیکل سروے کےدوران فصلوں کو نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
اوجی ڈی سی ایل کے مطابق سروے کے دوران 16 پوائنٹس سیڈ فارم کےعلاقے میں آئے ہیں، کھدائی اور ڈرلنگ کے دوران ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔
اوجی ڈی سی ایل کے سیسمک پارٹی ٹو کے چیف نے نصیرآباد کے فارم انچارج کوخط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل ملک کی سب سے بڑی تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی ہے۔ جسے ضلع لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ اوردادوکےعلاقے تیل و گیس کی تلاش کا منصوبہ ملا ہےَ۔
مذکورہ علاقوں میں تیل و گیس تلاش کرنے کیلئے جلد زمین کا سروے کیاجائےگا۔ پیرامیٹرز کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک ٹیسٹ لائن زمین پر بچھائی جائے گی۔ ان پوائنس پر کھدائی کرکے ڈرلنگ کی جائے گی،نقصان کاازالہ کیاجائے گا۔