کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران جی پی ایس سگنلز میں دشواری کے باعث پائلٹس کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں کے کپتانوں نے اے ٹی سی کو جی پی ایس سنگلز دشواری کی اطلاع دیدی۔
پاکستان کے ایئرپورٹس پر چند ماہ کے دوارن تیسری بار کپتانوں نے جی پی ایس سنگلز غائب ہونے کی شکایت کی ہے۔
اس سے قبل بھی کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کے اطراف پائلٹس جی پی ایس سگنلز میں دشواری کی شکایت کرچکے ہیں۔
ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سگنل نہ ملنے سے طیاروں کو راستہ معلوم کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے طیاروں کو حادثات پیش آسکتے ہیں۔