آئی ایم ایف کے مشن کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کا امکان ہے،بار کے صدر میاں رؤف عطا نے نجی ہوٹل کے بجائے سپریم کورٹ عمارت ہی مدعو کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن نےسپریم کورٹ بار سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا اور ای میل کے ذریعے نجی ہوٹل میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔
تاہم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے نجی ہوٹل میں ملاقات سے معذرت کرلی اور جوابی پیغام دیا کہ ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں،بہتر ہےکہ وفد جمعہ کی سہہ پہر تین بجے سپریم کورٹ عمارت میں ہی ملاقات کے لیے آجائے۔