امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہا کل پریس کانفرنس میں ان افراد کےنام لوں گاجن کوبلین، ملین ڈالرزدیئےگئے،ہمارےسیاست دانوں نےبھی کک بیکس لیےہیں،تعلیم اور دیگر اداروں سمیت امریکی معیشت کوکھوکھلا کر رہے ہیں،عدالتیں راہ میں رکاوٹ نہ بنیں عدالتوں کو شفاف تحقیقات کرنا ہوں گی۔
امریکی صدر نےکا کہنا تھا کہ ایلومنیم اور اسٹیل پردنیانے امریکا سےبےپناہ فائدہ اٹھایا،امریکامیں جس اندازمیں لوٹ کھسوٹ ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی،صرف یوایس ایڈکئی بلین ڈالرزکی کرپشن کر چکا ہے،ہم نےیو ایس ایڈکےہرپروگرام میں کرپشن کاپتہ لگایا، ایلون مسک اور ٹیم کو اسکی ضرورت نہیں، لیکن وہ امریکا کو بہتربنانے کےخواہاں ہیں،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوفوری بندکرنا ہوگا۔
یوکرین جنگ بندی کیلئےتیارہیں،روس،یوکرین جنگ کاخاتمہ چاہتےہیں،ایسامعاہدہ کرنےجارہےہیں کہ جنگ کاخاتمہ کسی کی جیت ہارپرنہیں ہوگا،بائیڈن دورمیں جنگ ختم ہونےکےکوئی چانسزنہیں تھے،روس کے زیر قبضہ علاقے سےکچھ علاقے یوکرین کوواپس ملیں گے،دنیامیں امن کی خاطر کوشش کر رہا ہوں، یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بے وقوفی ہے۔