سپریم کورٹ میں نئے ججز کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق نئے ججز کی تقریب حلف برداری اب جمعے کو ہوگی۔ ججز کے نوٹیفیکیشن میں تاخیرکی وجہ سے تقریب ملتوی کی گئی۔
خیال رہے ہے 6 مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی، ججزکے نوٹیفیکیشن میں تاخیرکی وجہ سے تقریب ملتوی کی گئی۔ وزارت قانون کی جانب سے نئے ججزکے تقررکا نوٹیفیکیشن رات گئے جاری ہوا تھا۔
وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ججز میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا قائم مقام جج سپریم کورٹ کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔