پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے چھ واقعات میں ضمانتیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کر دیں۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشتگردی عدالت میں اپنے وکیل رانا مدثر عمر کی وساطت سے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو مئی واقعات میں کوئی کردار نہیں۔
درخواستوں میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی عدالت میں باقاعدگی سے پیش ہوتے رہے اور ان کی گرفتاری کے بعد عبوری ضمانتیں عدم پیروی پرخارج کی گئیں۔
درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی عدالتی حکم پر جیل سے عدالت میں پیش ہونے کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت میرٹ پر عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے وکیل کو 2 نومبر کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔