بھارت کے خلاف سیریز کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑی جیکب بیتھل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔
جیکب بیتھل کے انجرڈ ہونے کےبعد انگلینڈ کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کرلیا گیا۔ ٹام بینٹن نےآخری مرتبہ 2020ء میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔
یاد رہے کہ جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے والے 11ویں کھلاڑی ہیں۔