لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ تقریبات کے تحت ٹینٹ پیگنگ کے تیسرے اور آخری روز ٹری پولو کلب لاہور میں خون گرما دینے والے مقابلے جاری ہیں۔
نیزہ بازی کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ملکی اورغیرملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھرپور پرفارمنس دی۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کلچر اور یہاں کی زندہ دلی دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے۔
ایونٹ میں 13 بین الاقوامی ٹیمیں بھی ہارس اینڈ کیٹل شو میں اپنے فن کا مظاہرہ دکھا رہی ہیں، کویت، ناروے، عمان، قطر، مصر، سعودی عرب، جنوبی افریقا، امریکا کی نیزہ باز ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان، ایران، ترکیہ، ازبکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان کی تیر انداز ٹیموں نے حصہ لیا۔
ایونٹ میں 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنی ہیں، ہارس اینڈ کیٹل شو2025“ کا عنوان” اتحاد ، ترقی اور ثقافت کی بحالی“ ہے۔ ملک بھر سے 54 ٹیمیں ہارس اینڈکیٹل شو میں شرکت کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو2025 کی تقریبات کا سلسلہ 9 فروری سے 23 فروری تک جاری رہے گا، جبکہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب گریٹر اقبال پارک میں منعقد کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں کُل 16 تقربیات شامل ہیں، جو شہر کے مختلف مقامات پر منعقدہوں گی۔ ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں تمام صوبوں کے ثقافتی رنگ پیش کرنے کیساتھ مختلف روایتی کھیلوں،کلچرل فلوٹس کے علاوہ لائیو سٹاک اورصنعتی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔