جنوبی امریکی ملک بولیویا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث چوبیس افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق دارالحکومت لاپاز اورگرد و نواح کےعلاقےسیلاب سے شدید متاثر ہیں جہاں ہزاروں افراد بےگھر ہوچکے ہیں،کئی دیہات سیلابی ریلےمیں بہہ گئے،گلیوں میں گھنٹوں تک پانی اکٹھا ہوچکا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے،حکام کےمطابق فروری کے آخر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔