میکسیکو میں ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ریاستی پراسیکیوٹر جیکسن ولاسیس کے حوالے سے بتایا کہ بس ریاست تاباسکو سے روانہ ہوئی جوکیریبین ساحلی تفریحی شہر کینکون کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 36 اور ٹرک میں سوار 2افراد ہلاک ہو گئے ۔ حادثے میں نو افراد محفوظ رہے ۔