وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اےکی کارکردگی جانچنےکافیصلہ کرلیا،پانچ رکنی خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کمیٹی ایف آئی اے کا پرفارمنس آڈٹ کر کےرپورٹ تیار کرے گی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ڈائریکٹرجنرل نیشنل پولیس بیوروکمیٹی کےکنوینئر،ڈائریکٹرپولیس بیورو،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس اکیڈمی اورڈپٹی ڈائریکٹرٹی او سی یونٹ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق کمیٹی جائزہ لےگی کہ ایف آئی اے نےکتنےمقدمات درج کئے اورکتنےملزمان پکڑے؟ انسداد انسانی اسمگلنگ،اینٹی کرپشن،کارپورٹ کرائم اور سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی کو بھی جانچا جائے گا