موٹر وے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث کار الٹ گئی،افسوسناک حادثہ میں 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق،جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
موٹر وے ایم 5 پرتھانہ دھوڑ کوٹ کی حدود میں سروس ایریا کے قریب کار ڈرائیورکو نیند آنے کے باعث گاڑی الٹ گئی، موٹر وےپولیس نے 4 زخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیامگر 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئے،جبکہ ایک شدید زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
جاں بحق ہونےوالوں میں ڈرائیورمحمد نواز،دو خواتین نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں،جبکہ زخمی خاتون کی شناخت رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق حادثہ کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور صادق آباد سے اوکاڑہ جارہے تھے۔