قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
ترمیمی بل کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کردی گئی ہیں، ایم این اے اورسینیٹرکی ماہانہ تنخواہ ومراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل ممبر قومی اسمبلی کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار ہوا کرتی تھی۔
واضح رہے کہ ایوان کے ایام کار میں ایک ایم این اے پر یومیہ 7 لاکھ جبکہ ہر سینیٹر یومیہ 11 لاکھ روپے تنخواہوں سے الگ بھی خرچ ہوتے ہیں۔
اسمبلی بجٹ سے تنخواہ وصول کرنے والے ایم این ایز میں تو صرف آصفہ بھٹو زرداری ہی واحد رکن ہیں جنہوں نے تنخواہ نہ لینے کا لکھ کر دے رکھا ہے ۔