مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لئے آئندہ پہل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت کی مذاکرات کے بارے میں پالیسی واضح کر دی۔ کہا مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم گزر گیا ۔ ہم پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں نہ دعوت دیں گے ۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا دروزہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا یا کسی کا انتظار کرنا نہیں ۔ اب پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ کب سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے ۔ پی ٹی آئی کھیل تماشے کے لئے مت آئے ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ جب پی ٹی آئی ہمارے پاس مذاکرات کے لیے آئے گی تو پھر دیکھیں گے ، بانی پی ٹی آئی نے خطوط نویسی شروع کر دی ، سنا ہے تیسرا خط بلکھ رہے ہیں ، سویلین بالادستی کبھی بانی پی ٹی آئی کا مقصد نہیں رہا۔