الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت چار مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے ہدایت کی فریقین کیس کی کاپی لے لیں تاکہ آئندہ سماعت پر کوئی تاخیر نہ ہو۔
سماعت کے آغاز پر بیرسٹر گوہر نے کہا الیکشن کمیشن میں پارٹی کا جواب جمع کرا چکا ہوں ۔ جواب پر دلائل کیلئے کچھ وقت دیں تب تک پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا ریکارڈ بھی آجائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید سماعت 25 فروری تک ملتوی کرنے کا بتایا تو بیرسٹر گوہر نے مارچ تک کا وقت مانگ لیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی اور کہا کہ آئندہ کیس میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔