لاہورمیں ٹرائی نیشن سیریزکے دوران سپیشل برانچ کے اہلکار کو تھپڑمارنے والے ٹرینی سب انسپکٹرکومعطل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ٹی ایس آئی عدنان نے گزشتہ روزناکے سے موٹر سائیکل اندرلیجانے کی کوشش کرنے والے سپیشل برانچ کے اہلکار عرفان کو تھپڑ مار دیا تھا۔پولیس اہلکاروں کی سپیشل برانچ اہلکار کے ساتھ بحث و تکراراورتھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی، ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے ٹرینی سب انسپکٹرعدنان کومعطل کردیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن نے واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنزکو پیش کی تھی۔