ایس سی او کی جانب سے گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کےلئے ایک اور فری لانسنگ ہب قائم کردیا گیا۔
ایس سی او نے ضلع سکردو کی تحصیل روندو کے دور افتادہ علاقے میں میں نوجوان بچوں اور بچیوں کے لئے جدید ترین سہولیات سے لیس فری لانسنگ ہب قائم کر دیا۔
گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں آئی ٹی سینٹرز اور فری لانسنگ ہبز کا قیام ایس سی او کے آئی ٹی ویژن 2025 کا حصہ ہے۔
آئی ٹی ہبز کے قیام کا مقصد روزگار کے محدود وسائل کے حامل علاقوں کی یوتھ کو آئی ٹی کے ذریعے آن لائن بزنس کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ عالمی منڈیوں سے منسلک ہو کر اپنے اور اپنے خاندان کے لئے روزگار کے مواقع حاصل کریں اور ملکی معیشت کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔
علاقے کے نوجوانوں اور عمائدین نے گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے شعبے میں جدید سہولیات کی دور دراز علاقوں تک فراہمی کے لئے پاک فوج اور ایس سی او کے کی کاوشوں کو سراہا۔