ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ غزہ کو دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک بنائیں گے، میرے منصوبے کو مستقبل کی سرمایہ کاری کے طور پر سمجھیں غزہ میں فلسطینیوں کو واپس آنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا، مکمل کنٹرول سنبھالیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی مدت میں مجھے زبردست مخالفت کا سامنا تھا۔ کچھ لوگوں کی حمایت ضروری تھی لیکن کئی ایسے تھے جن کی ضرورت نہیں تھی واشنگٹن کے سیاسی نظام میں کچھ تجربہ ہوتا تو شاید میں بہتر فیصلے کرتا۔ میں نیویارک کا آدمی تھا، ڈی سی کا نہیں اور مجھے کافی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انڈر 19 ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے ایک مقدمہ دائر کیا اور ایک جج نے ایلون مسک کی حکومتی کارکردگی کی ٹیم ڈوج کو محکمہ خزانہ کی ادائیگی اور ڈیٹا سسٹم تک رسائی سے روک دیا اس فیصلے کے پیچھے ناقابل تلافی نقصان کا خطرہ بیان کیا گیاہے میں اس سے متفق نہیں ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومتی بدعنوانی، ضیاع اور دھوکہ دہی کے مسائل کو حل کرنا ہوگایو ایس ایڈ جیسے اداروں میں کس طرح کے گھپلے چل رہے ہیں یہ سب کو معلوم ہونا چاہیےوہاں اربوں ڈالر ایسے مقامات پر جا رہے ہیں جہاں انہیں نہیں جانا چاہیے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کک بیکس ہیں یا کچھ اور ہیں لیکن ہمیں اس پر نظر رکھنی ہوگی۔
امریکی صدر نے ایلون مسک کے متعلق گفتگو میں کہا کہ ایلون مسک ایک زبردست شخص ہیں اور میں ان پر اعتماد کرتا ہوں میں نے ان سے کہا کہ وہ ان مسائل کو دیکھیں اور جلد رپورٹ کریں۔ اگلے 24 گھنٹوں میں محکمہ تعلیم کی صورتحال کو جانچیں گے اس کے بعد فوج میں اربوں ڈالر کے ضیاع پر نظر ڈالیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایک نجی ملاقات میں کہا امریکی صدر نے کاروباری افراد سے کہا تھا کہ کینیڈا امریکہ کی 51ویں ریاست بننے کے قریب ہے کیا یہ سچ ہے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جواب میں کہا کہ ہاں کیونکہ ہم سالانہ 200 بلین ڈالر کا نقصان اٹھا رہے ہیں اور میں اسے مزید برداشت نہیں کر سکتا۔
امریکی صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں اس وقت تک مشکلات کا سامنا رہے گا جب تک کہ ہم اپنے ملک کو ان فالتو اخراجات سے نجات نہ دلا دیں۔ کینیڈا کے ساتھ 200 بلین ڈالر میکسیکو کے ساتھ 350 بلین ڈالر کا خسارہ یہ سب میں ختم کر رہا ہوں،ملک کو متحد کرنا مشکل ہے لیکن کامیابی ہی وہ واحد چیز ہے جو اسے اکٹھا کر سکتی ہے۔ میں نے ایک بل پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکا جائے گا۔