پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے جنرل سیکرٹری سید نئیر بخاری نے کہا ہے کہ ہم سب کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں اور اگر نہ ملی تو انتخابی نتائج پر سوالات ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پی پی نئیر بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے، پیپلز پارٹی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے سے انتخابی نتائج پرسوالات ہوں گے۔
نئیر بخاری کا کہنا تھا کہ نگران حکومتیں اور اداروں سے مخصوص سہولت کاری کا تاثر زبان زدعام ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پنجاب کی نگران حکومت کس حیثیت میں سزائیں معطل کر رہی ہے ؟۔
یاد رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا معلطل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ العزیزیہ ریفرنس ، پنجاب حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کر دی
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی اور نگران حکومتیں مخصوص جماعت اور شخصیات کی سہولت کاری سے باز رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا کسی ملزم کو لاؤنج میں بائیو میٹرک کی سہولت غیر معمولی بات نہیں ہے۔