نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری نظر پورے ایونٹ پر ہے، ابھی تک ٹیم میں ایسی کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی کہ بھارت کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے، پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پوری دنیا میں دیکھیں تو فاسٹ بولر کی اسپیڈ 140 تک ہوتی ہے، چند ایسے بولرز ہیں جنہوں نے اس کو برقرار رکھا ہے، ان وکٹوں پر اچھی لائن لیتھ پر بولنگ کرنا ہدف ہو گا، فاسٹ بولر ہو یا اسپنر سب کا اپنا رول ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نظر پورے ایونٹ پر ہے، ابھی تک ٹیم میں ایسی کو ڈسکشن نہیں ہوئی کہ بھارت کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے، پاکستان اور بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا، ماضی میں بہت قریب جاکر میچ ہارے کوشش ہوگی غلطیاں نہ دہرائیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پچھلی دو تین سیریز میں فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی، خود پر یقین ہے اپنا بیسٹ دیں گے، پچھلے میچ میں بولنگ اچھی نہیں ہوسکی، جب آپ پرفارمنس دیتے ہیں تو سب غلطیاں چھپ جاتی ہیں، یقین ہے کہ اس ایونٹ میں اچھی بولنگ کریں گے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ اسٹیڈیم بہت اچھے بنے ہیں جو بھی ٹیم بنی ہے وہ بیسٹ ہے، آخری دو سیریز میں پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی، امید کرتا ہوں پرفارمنس اچھی ہوں گی، فاسٹ بولرز اچھی لائن لینتتھ پر بولنگ کرکے ٹیم کو آؤٹ کرسکتے ہیں، ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے طور پر دیکھتے ہیں کہ کون سی غلطیاں ٹھیک کرنی ہیں، کوشش کریں گے کہ کراچی میں دوسرا میچ جیتیں، ٹیم پر اعتماد ہے، نتائج اچھے ہوں گے، کچھ غلطیوں سے میچ چلے جاتے ہیں، امید ہے اس ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلیں گے۔