وفاقی حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں ایک ہزار 623 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
دستاویز کے مطابق جولائی سے دسمبر نان ٹیکس ریونیو 3 ہزار 602 ارب روپے سے بڑھ گیا۔ گزشتہ مالی سال پہلے 6 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو ایک ہزار 979 ارب روپے تھا۔
عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 76 ارب 64 کروڑ روپے اضافی وصول ہوئے، رواں مالی سال پہلے6ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں549ارب روپے جمع کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں پیٹرولیم لیوی کا حجم472ارب77 کروڑ رہا۔
اسٹیٹ بینک کا منافع جولائی تا دسمبر2500ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال اسی مدت میں مرکزی بینک کا منافع972 ارب روپے تھا، شہریوں سے پاسپورٹ فیس کی مد میں13ارب 81 کروڑ اضافی وصول، جولائی تا دسمبر پاسپورٹ فیس کی مد میں 39 ارب 54 کروڑ روپے ریونیو جمع ہوئے۔ پچھلے سال اسی مدت میں پاسپورٹ فیس سے 25 ارب 73 کروڑ لیے گئے تھے۔
دستاویز کے مطابق 6 ماہ میں گیس ڈیویلپمنٹ سیس کی مد میں 27 ارب 34 کروڑ ریونیو جمع ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں گیس سیس کی مد میں ساڑھے 4 ارب ملے تھے۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران صوبوں اور ریاستی ملکیتی اداروں سے 131 ارب 52 کروڑ روپے سود وصول کیا گیا۔ پچھے سال اسی مدت میں صوبوں اوراداروں سے 241 ارب روپےمارک اپ لیا گیا تھا۔
اس دوران منافع کی تقسیم پر 97 ارب 47 کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو جمع ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں منافع پر 88 ارب 74 کروڑ روپے ریونیو حاصل ہوا تھا۔
چھ ماہ میں پی ٹی اے سمیت ریگولیٹری اتھارٹیز نے 28 ارب 81 کروڑ ریونیو کمایا، پچھلے سال اسی مدت میں اتھارٹیز کو 50 ارب 46 کروڑروپے ریونیو حاصل ہوا۔ تیل و گیس پر رائلٹی، ونڈ فال لیوی، ایل پی جی پر لیوی کی مد میں بھی ریونیو جمع کیا گیا۔