صدر مسلم نوازشریف نے ایوان وزیراعلیٰ میں مسلم لیگ ن لاہور کا اہم اجلاس بلا لیا۔ لاہور ڈویژن کے اجلاس میں تنظیم سازی سےمتعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز کو ایوان وزیراعلیٰ بلایا ہے۔ اہم میٹنگ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی ۔ میاں نواز شریف پنجاب کابینہ میں توسیع سے متعلق امیدواروں کے انٹرویو کریں گے۔