قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کریں گے۔
اسلام آباد میں کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسپیکر سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گےیہ 16ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کا 13 واں اجلاس ہوگاقومی اسمبلی کےاجلاس کا13نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کی جاری کردہ 13 نکاتی ایجنڈے کےمطابق جنکوزملازمین کو دیگراداروں میں ضم کرنےکےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس پر اظہار خیال ہوگا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کریں گےسول کورٹس ترمیمی بل 2024 کےمتعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائےگی۔
جاری کردہ 13 نکاتی ایجنڈے کے مطابق سول کورٹس ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کیلئےپیش ہوگاوزیرداخلہ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 کےمتعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گےپاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 اجلاس میں منظوری کیلئےپیش ہوگا۔
پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 بھی ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا سوارت ریجن کےشہریوں کیلئے نئے گیس کنکشنزکی عدم فراہمی پرتوجہ دلاؤنوٹس بھی پیش ہوگاقائمہ کمیٹی بحری امورکی معیادی رپورٹ بھی قومی اسمبلی میں پیش ہوگی قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی کل شام 4 بجےہوگا۔
شام 5 بجےپارلیمنٹ ہاؤس اسپیکرسردارایازصادق کی زیرصدرات ہونے والے قومی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کے دورانیے اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔