میکسیکو میں مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں 41 افراد جان سے گئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد کی شناخت ہوگئی۔ بس ڈرائیور بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔ حکام کے مطابق بس میں چوالیس افراد سوار تھے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ مسافر بس کینکن اور ٹیباسکو کے درمیان محو سفر تھی اور حادثے کا شکار ہوئی۔
حکام نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔






















