امریکی عدالت نے ٹرمپ کے مشیر ایلن مسک کی سربراہی میں چلنے والےادارے ڈوج کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی سے روک دیا۔
جج نے فوری پابندی عائد کرتے ہوئے ابتدائی حکم نامہ جاری کردیا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ میں لاکھوں شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی دینا قانونی طور پرممکن نہیں۔
ایلن مسک نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے جج کو پاگل قرار دے دیا۔ کہا، خزانے تک رسائی نہیں ہوگی تو ٹیکس دہندگان کو فراڈ سے کیسے بچائیں گے۔






















