امریکی صدر جوبائیڈن کا ووٹ بنک خطرے میں پڑگیا۔
غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ2024 کے انتخابات میں امریکی صدر جوبائیڈن مسلمان امریکیوں کی حمایت کھو سکتےہیں۔
بائیڈن کے اسرائیل کے موقف سے مسلمان امریکی ناراض ہیں، مشی گن میں عرب امریکیوں کا پانچ فیصد ووٹ ہے,پنسلوانیا اور اوہائیو میں عرب مسلمان دو فیصد ہیں،جہاں وہ محض چند ووٹوں کی برتری سے اپنے سیاسی حریف ڈونلڈٹرمپ سے جیتے تھے۔
عرب اورمسلم امریکی اس وقت مظاہروں میں صدر جو بائیڈن کو اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عرب نژاد امریکی ناراض ہیں، کیونکہ جوبائیڈن نے جنگ بندی پر زور نہیں دیا۔