اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کو جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔
جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پرسماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے، وکیل درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد آفس کوپٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کررہے ہیں۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی درست قرار دی تھی جسے انٹراکورٹ اپیل کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا۔