پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کو پولیس چوکی اڈیالہ جیل سے چھوڑ دیا گیا۔
فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے تحویل میں لیا گیا تھا تاہم اب رہا کردیا گیا ہے۔
عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 سے حکام نے تحویل میں لیا تھا۔
فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر سے واپس باہر آئے تھے۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے گزشتہ روز گیٹ 5 کے اندر جیل عملے کو گالیاں دی تھیں اور ذرائع کے مطابق انہیں اسی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔




















