ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا۔
لائن آف کنٹرول پر تمام انٹری پوائنٹس پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بناکر پاکستان اور آزادکشمیر کے شہریوں نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
میرپور، باغ، مظفرآباد، راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، نیلم اور جہلم ویلی میں ریلیاں، جلسے اور سیمینارز منعقد ہوئے۔ مظفرآباد، میرپور. لیپہ ٬ نیلم اور باغ میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے ریلیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔
صبح 10 بجے آزاد کشمیر بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس کے بعد آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔