صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں پھر کسی اور کے اتحادی ہیں۔ یہ کہنا کہ پڑوسی سے زیادہ میرے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ چین اور ہماری سرحد ایک ہے۔ باقی سب 12 سے 16 ہزار میل دور ہیں۔
اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال پہنچے جہاں چین کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔
چین کی مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے صدرمملکت کوگارڈ آف آنر دیا اور اس موقع پر پاکستان اورچین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
صدر شی جن پنگ اورصدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنہ میں ملاقات ہوئی جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر تیزی پر بات ہوئی۔
ملاقات میں علاقائی، بین الاقوامی امور اور دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شراکت داری کے دائرہ کار کومزید وسعت دینےکے مواقع پر بات چیت کی گئی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انتہا پسندوں کے حملے چین سے دوستی ختم نہیں کر سکتے، پاکستان اور چین ہمیشہ دوست رہیں گے، دنیا میں کتنی بھی دہشت گردی ہو،مسائل ہوں، پاکستانی اور چینی عوام ساتھ کھڑے ہوں گے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین کی مثالی ترقی، خوشحالی چینی قیادت کے وژن، عوام کی فعالیت کا مظہر ہے، صدر مملکت نے عالمی ترقی میں چین کے تعاون پرصدرشی جن پنگ کوخراج تحسین کیا۔
صدرآصف زرداری نے چینی صدرشی جن پنگ کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی،چینی صدرشی جن پنگ نےصدرآصف زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ رکھا۔