یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام شمالی بلوچستان میں ریلیوں اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریبات سبی، مچھ، لورالائی، سوئی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، نوشکی، چمن، مسلم باغ، ژوب اور نواحی علاقوں میں منعقد کی گئیں۔ ایف سی پبلک اسکولز اور کالجز میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ ریلی شرکاء کی جانب سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
طلباء و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے کشمیر کے مسئلے پر روشنی ڈالی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔ زیارت، صحت پور، چمن، سبی، کوئٹہ، لورالائی، سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں خصوصی ریلیوں کا انعقاد کیاگیا۔
ریلی شرکاء کی جانب سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ریلی شرکاء نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا کر بھارتی بربریت اور ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز آٹھائی۔