پرنس کریم آغا خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50واں امام نامزد کیا گیا ہے۔
اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام، پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں 4 فروری 2025ء کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے پرنس کریم آغا خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50واں امام نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پرنس کریم آغا خان کی وصیت کے مطابق کیا گیا ہے۔
اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں امام کی حیثیت سے پرنس رحیم آغا خان اپنے والد کی فلاحی اور سماجی کاموں کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے،جو دنیا بھر میں صحت، تعلیم، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں ہیں۔
پرنس رحیم آغا خان 12 اکتوبر 1971ء کو پیدا ہوئے تھے انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995ء میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد پرنس رحیم آغا خان نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک(اے کے ڈی این ) میں شمولیت اختیار کی۔
پرنس رحیم آغا خان کی ذاتی زندگی میں انہوں نے 2013ء میں ماڈل کینڈرا اسپیئرز سے شادی کی، جن سے ان کے دو بیٹے شہزادہ عرفان (پیدائش 2015ء) اور شہزادہ سنان (پیدائش 2017ء) ہیں۔2022بعد میں جوڑے نے طلاق لے لی۔