سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز وزارت اعلٰی کیس سمیت مختلف مقدمات سات رکنی آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کردیئے گئے ہیں۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ کل سماعت کرے گا۔ حمزہ شہباز نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ ق لیگ کے ووٹ مسترد ہونے پر پرویزالہی وزیراعلٰی پنجاب بن گئے تھے ۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس اور اسکولوں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کیلئے دائر درخواست بھی کی سماعت بھی ہوگی ۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے درخواست میں طالبات کی ویڈیوز لیک ہونے کی تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔