سیمنٹ سازی کی صنعت کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر7.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سیمنٹ کمپنیوں کو مجموعی طور پر46.93ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو 2022کے مقابلے میں 7.6فیصد کم ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2022 میں سیمنٹ کمپنیوں کو43.64ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ سیمنٹ کمپنیوں کے گراس مارجن میں گزشتہ مالی سال کے دوران 26.5فیصد کی نمو ہوئی جو مالی سال 2022میں 26.8فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اٹک سیمنٹ کو1.51ارب روپے ، میپل لیف کو5.77ارب روپے،بیسٹ وے سیمنٹ کو 11.89ارب روپے منافع حاصل ہوا۔
اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کو5.82ارب روپے،ایف سی سی ایل کو7.44ارب روپے، چراٹ سیمنٹ کو4.40ارب ، لکی سیمنٹ کو13.72ارب روپے اور ڈی جی خان سیمنٹ کو3.63ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔