انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
امپائروں کے پینل میں 12 امپائرز شامل ہیں، پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔
تین ریفریز چیمپئیز ٹرافی میں فرائض سر انجام دیں گے، ریفریز میں ڈیوڈ بون رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔
امپائرز میں کمار دھرماسینا، کرس گیفنی، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈ اسٹاک شامل ہیں،رچرڈ النگوارتھ، رچرف کیٹل، برو پال رائفل، شرف الدولہ بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہوگی۔