آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، جو روٹ بیٹرز میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں، ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے، نعمان علی 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون بیٹر برقرار ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے، سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کےعثمان خواجہ 6 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کے محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے نعمان علی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار پرفارمنس کی بدولت 5 ویں نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ناتھن لیون دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔