تحریک انصاف کے رہنما ئوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ، اور اب پی ٹی آئی کی تین خواتین رہنما آئی پی پی میں شامل ہوگئی ہیں ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین سے پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس،سابق ایم پی ایز سعدیہ سہیل اورسمیرا احمد نے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کی تینوں خواتین نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اورصدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھر پوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔جہانگیرترین کی جانب سے عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد کا استحکام پاکستان پارٹی میں خیر مقدم کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی رہنما سعدیہ سہیل نے کہا کہ ہماراملک تکلیف دہ دورسےگزررہاہے،ہمارےلوگ ہمارےبازو ہیں،ملک کی مفاد کی خاطر یہاں جمع ہوئے ہیں اورہماری پہلی ترجیح ملک کا مفاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔عوام ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، عبدالعلیم خان
عندلیب عباس کا کہنا تھا ہم مضبوط اور مستحکم پاکستان بنائیں گے،ہم نےآگےبڑھناہےدیکھناہےمقصد کیا ہے،اس وقت پاکستان کے حالات بے بسی کا شکار ہیں،ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔
اس موقع پر آئی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی پی پی میں شمولیت کرنےوالوں کاخیرمقدم کرتے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کےکنبےمیں اضافہ ہوگا۔رہنمامنزہ حسن نے کہا کہ آئی پی پی میں شمولیت پرساتھی خواتین کوخوش آمدید کہتی ہوں۔