امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کےصدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات ممکنہ طور پر سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات میں ہوسکتی ہے۔
غیرملکی میڈیا نے روسی ذرائع کےحوالے سے دعویٰ کیا کہ روسی حکام حال ہی میں دونوں خلیجی ممالک کا دورہ کرچکےہیں،انہیں سعودی عرب اور امارات کے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کی بنیاد پرکچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے حلف برداری کے بعد یوکرین جنگ رکوانے کے لیےروسی ہم منصب سے بات کرنے کا اعلان کیا تھا۔