امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےچین اور پاناما کینال پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 24گھنٹوں میں چین کے ساتھ رابطے کو توقع ہے اگر ہم کوئی معاہدہ نہیں کر سکے تو چین پر ٹیرف بڑھائیں گے۔
واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تعلقات اور پاناما کینال کے کنٹرول کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اگلے 24 گھنٹوں میں چین کے ساتھ رابطے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے جاری مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہیں طے پاتاتو امریکہ چین پر مزید ٹیرف عائد کرے گا۔
تجارتی معاملات سے ہٹ کر صدر ٹرمپ نے پاناما کینال کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاناما کینال کے معاملے میں چین سے نمٹیں گے پاناما کینال زیادہ دیر تک چین کے پاس نہیں رہے گا۔ ٹرمپ کے ان بیان سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ پاناما کینال پر چین کے مبینہ اثر و رسوخ رکھنے کیلئے پرعزم ہے اور اس کے خلاف اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہےکہ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی تنازعات اور اہم عالمی انفراسٹرکچر پر کنٹرول کے حوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ آیا سفارتی کوششیں کامیاب ہوتی ہیں یا امریکہ اور چین کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے۔