لاہور میں موٹر سائیکل کے دوسرے سوار کا ہیلمٹ پہننا لازم ہوگیا۔
ٹریفک پولیس حکام کاکہنا ہےکہ موٹرسائیکل کی دوسری سواری کےہیلمٹ نہ پہننےپر2ہزارکاچالان کیا جارہا ہے،موٹرسائیکل کادوسراسوارخاتون ہےیامردہیلمٹ نہ پہننےپرچالان ہوگا۔
سیف سٹی حکام کا کے مطابق خلاف ورزی پر سیف سٹی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کرکے چالان کئےجا رہے ہیں،خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے یہ بڑا اقدام اُٹھایا ہے۔