کُرم میں قیام امن کیلئے اسلام آباد میں منعقد جرگہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
عمائدین نے جرگے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کُرم کےعوام امن کے لیے ترس رہے ہیں جرگے میں سوشل میڈیا کےغلط استعمال کی روک تھام سمیت قیام امن کیلیےاقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
جرگہ ممبر سجاد سید میاں کا کہنا تھا کہ جرگے میں عمائدین کو قریب لانے کی کامیاب کوشش کی گئی۔
اس موقع پر سید ولی نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
سید رضا حسین کا مزید کہنا تھا کہ جرگے کی دوسری نشست کل پشاور میں ہوگی۔