سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس پیر کے روز ( کل ) صبح طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زراعت پر ٹیکس سے متعلق پیپلز پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا ہے اور معاملے پر سندھ کابینہ کا اجلاس کل صبح طلب کیا ہے جس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی شرائط کی وجہ سے زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے اور پنجاب اور کے پی کے زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کرچکے ہیں۔
ذرائع نے خبر دی ہے کہ قانون کے مسودے کی منظوری کے بعد صوبے بھر میں زراعت اور اس سے منسلک لائیواسٹاک پر بھی ٹیکس لاگو ہوگا۔